رمضان میں نماز اور تراویح گھر پر پڑھوں گا، فضل الرحمن

این این آئی  اتوار 19 اپريل 2020
کوشش کروں گاکہ رمضان میں مسجد میں جاکرکسی اجتماع کا سبب نہ بنوں، امیر جمعیت علمائے اسلام (فوٹو: فائل)

کوشش کروں گاکہ رمضان میں مسجد میں جاکرکسی اجتماع کا سبب نہ بنوں، امیر جمعیت علمائے اسلام (فوٹو: فائل)

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کورونا وائرس کے باعث رمضان المبارک میں نماز اور تراویح گھر میں ہی ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کوشش کروں گاکہ رمضان میں مسجد میں جاکرکسی اجتماع کا سبب نہ بنوں،حکومت نے علماکی مشاورت سے جو فیصلہ کیا ہے اس کا احترام کیا جانا چاہیے، جب ایک مسئلے پر اتفاق رائے یعنی اجماع ہوجاتا ہے تو پھر اس کا احترام کیا جانا چاہیے، اس کے بعد کسی کی رائے ذاتی رائے ہی رہ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہوئے بین المسالک اجتماع میں اپنی طرف سے تجاویز دے دی تھیں، وہ ایک مشترکہ فورم بن گیاجس میں یکساں نوعیت کی آرا سامنے آئیں۔ اس حوالے سے ہندوستان کے علماکی جو آرا آئیں وہ تقریباً اس کے برابر برابر تھیں۔ میں نے نیپال کے جمعیت علماء کے ذمے دار کی بات سنی تو وہ بھی یہی تھی کہ صرف چند لوگوں کو مساجد میں نماز ادا کرنی چاہیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔