پاکستان میں کورونا سے جاں بحق 80 فیصد افراد کو دیگر بیماریاں بھی تھیں، معید یوسف

ویب ڈیسک  اتوار 19 اپريل 2020
ملک میں کورونا وائرس وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کی شرح 1 اعشاریہ 9 فی صد ہے۔ ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی میڈیا بریفینگ

ملک میں کورونا وائرس وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کی شرح 1 اعشاریہ 9 فی صد ہے۔ ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی میڈیا بریفینگ

 اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دنیاکی نسبت کوروناسےہلاکتوں کی تعدادکم ہے اور ملک  میں وائرس سے جاں بحق ہونے والے 80 فی صد افراد کو دیگربیماریاں بھی تھیں۔ 

وائرس کی صورت حال سے متعلق میڈیا بریفنگ معیدیوسف کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کی مقامی منتقلی کوروکنےکی کوشش کررہےہیں۔ پاکستان میں کوروناوائرس63 فی صد مقامی طورپرمنتقل ہوا۔ ملک میں کورونا وائرس وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کی شرح 1 اعشاریہ 9 فی صد ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ملک میں کورونا کے 514 نئے کیس رپورٹ، مزید 16 افراد جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے اپریل کےآخرتک کوروناٹیسٹ کی استعداد 20 ہزارہوجائےاس کے ذریعے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی اور ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانے میں مدد ملے گی۔ موجودہ حالات میں تاجراورصنعت کارسماجی فاصلے سےمتعلق ہدایات پرمکمل عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانیوں کا مستحکم امیون سسٹم کورونا کوشکست دینے لگا

معاون خصوصی برائے سلامتی امور نے بتایا کہ دنیابھرمیں پھنسےپاکستانیوں کومرحلہ وارواپس لایاجارہاہے۔افغانستان سے پاکستانیوں کے 500،500 افراد کے گروپ کولایاجائےگا۔ متحدہ عرب امارات  سےاسی ہفتے17پروازوں سےپاکستانیوں کو وطن واپس لائیں گے۔ ترکی،امریکا،آسٹریلیا،قطراوردیگرممالک کے لیے خصوصی پروازیں چلائیں گے۔جہاں پی آئی اے کی رسائی نہیں،وہاں دوسری ایئرلائنزکی مددلیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔