- لاہور؛ غیرت کے نام پربیٹی کو قتل کرنے والے والدین گرفتار
- ’آئرلینڈ کیخلاف شکست کی وجہ انفرادی ریکارڈز کو ترجیع دینا تھا‘
- غیر ذمہ دارانہ بیانات پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری
- میٹرک بورڈ کراچی بے بس؛ ایک اور پرچہ امتحان سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل
- آئرلینڈ سے شرمناک شکست؛ احمد شہزاد نے بھی تنقید کے نشتر چلادیئے
- غزہ میں بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمی
- اسرائیل نے غزہ میں امریکی ہتھیاروں کے استعمال میں عالمی قوانین کی ممکنہ خلاف ورزی کی، امریکا
- آئرلینڈ سے شکست؛ کپتان کی تبدیلی کو راشد لطیف نے بڑی وجہ قرار دیا
- سی آئی اے پولیس انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
- پنجاب میں 29 ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز برطرف
- آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا، احتساب عدالت نے کارروائی روک دی
- آئرلینڈ سے شکست خوردہ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نام ایک اور ریکارڈ
- وزیراعلیٰ گورنر ہاؤس پر قبضے کی دھمکی نہ دیں، منہ توڑ جواب دیا جائیگا، گورنر کے پی
- نیویارک اسٹیڈیم میں رنز کے طوفان کی پیشگوئی
- بابراعظم کی 38 ویں ففٹی؛ ریکارڈ میں کوہلی کے برابر آگئے
- حیدر آباد؛ ریلوے ٹریک پر علی الصبح زوردار دھماکا
- پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں میچز کے ٹکٹ فروخت کیلیے پیش
- ٹیکس نظام ڈیجیٹلائزیشن جدت کی جانب اہم قدم ہے، محمد اورنگزیب
- پاکستان، ایگزم بینک میں ترقیاتی منصوبوں پرعملدرآمد کا معاہدہ
- دلی کے وزیر اعلیٰ جیل سے رہا، مودی کی آمریت کیخلاف لڑنے کا اعلان
لاک ڈاؤن: نادرا مالی بحران کا شکار، رائٹ سائزنگ کا فیصلہ
لاہور: کورونا لاک ڈاون نے نادرا کو بھی انتظامی اور مالی بحران کا شکارکردیا جس کے بعد رائٹ سائزنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کنٹریکٹ پر کام کرنے والے غیر ضروری ملازمین کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں،چیئرمین نادرا سیکرٹریٹ سے جاری ایک مراسلے میں ملک بھرمحکمہ کے ڈائریکٹر جنرلز، جنرل منیجرز اور شعبہ جاتی سربراہوں کو رائٹ سائزنگ کے حوالے سے ہدایات ارسال کی گئی ہیں جبکہ مالی بحران کے سبب نان آپریشنل اخراجات میں کمی کیلیے مختلف مدوں پر مکمل پابندی اور کچھ پر کٹوتی کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔
سرکاری ٹرانسپورٹ کے استعمال کو انتہائی محدود کردیا گیا ہے، چیئرمین نادرا کے چیف آف سٹاف بریگیڈیئر(ر)خالد لطیف کی جانب سے13 اپریل کو ملک بھر میں نادرا کے شعبہ جاتی سربراہوں اور ریجنل دفاتر کوکورونا وائرس فنانشل مینجمنٹ اینڈ ڈسپلن کے عنوان سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاون کے سبب ملک بھر میں نادرا کا فیلڈ آپریشن ،تمام نیشنل رجسٹریشن سنٹرز اور موبائل رجسٹریشن وین یونٹ 20 مارچ سے مکمل طور پر بند ہیں،16 ہزار ملازمین میں سے 90 فیصد رخصت پر ہیں ، الگ مراسلے میں نادرا میں رائٹ سائزنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
اسٹاف یا افسروں کو دی جانے والی اضافی مراعات، الاونسز، بونس مکمل طور پر بند کر دیئے جائیں جبکہ اس وقت جو سٹاف آن ڈیوٹی ہے اس کے اوور ٹائم کو متعلقہ ڈی جی خود تصدیق کے بعد دستخط کر کے بھیجے ،دفاتر بند ہیں تاہم جو کھلے ہیں وہاں مہمانوں کی آو بھگت کے انٹرٹینمنٹ اخراجات کو کم کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔