کورونا روک تھام، کوریا پاکستان کو 3 لاکھ ڈالرز امداد دے گا

این این آئی  ہفتہ 25 اپريل 2020
کورین کمپنیوں نے بھی کوویڈ 19 کے لئے پاکستان کو 47 ہزار امریکی ڈالر اضافی رقم فراہم کرنے میں مدد کی،کورین سفارتخانہ۔ فوٹو:فائل

کورین کمپنیوں نے بھی کوویڈ 19 کے لئے پاکستان کو 47 ہزار امریکی ڈالر اضافی رقم فراہم کرنے میں مدد کی،کورین سفارتخانہ۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: کوریا پاکستان میں کورونا کی روک تھام کے لیے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ذریعے 3 لاکھ ڈالرز کی امداد فراہم کرے گا۔

کورین سفارتخانہ کے مطابق کورین کمپنیوں نے بھی کوویڈ 19 کے لئے پاکستان کو 47 ہزار امریکی ڈالر اضافی رقم فراہم کرنے میں مدد کی۔ کورین سفارتخانہ کے مطابق امید ہے یہ رقم پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام میں معاونت فراہم کرے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔