پنجاب کے ضعل سرائے مغل میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
واقعے کی درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق سرائے مغل کے نواحی علاقے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کی گئی، لڑکی دکان پر گئی جہاں اسے مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مبینہ جنسی زیادتی کے دوران فحش ویڈیوز اور تصاویر بنائی گئیں، خاتون سمیت چار افراد مبینہ ویڈیوز اور تصاویر دکھا کر پیسے اور طلائی زیورات لیتے رہے۔
ایف آئی آر متن میں کہا گیا کہ مبینہ ویڈیوز دکھا کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔
پولیس نے کہا کہ تھانہ سرائے مغل پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔