رونالڈو نے والدہ کو پرتگیز مدرز ڈے پر مرسیڈیز کا تحفہ دیدیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 5 مئ 2020
معروف فٹبالر نے والدہ کے ہمراہ اپنی پارٹنر جیورجینا روڈریگوئز کو بھی مبارکباد دی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

معروف فٹبالر نے والدہ کے ہمراہ اپنی پارٹنر جیورجینا روڈریگوئز کو بھی مبارکباد دی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 لندن: معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی والدہ ماریا ڈولوریس کو پرتگیز مدرز ڈے پر مرسیڈیز کا تحفہ دیا ہے۔

پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی والدہ ماریا ڈولوریس کو پرتگیز مدرز ڈے پر مرسیڈیز کا تحفہ دیا ہے،انھوں نے اس موقع پر والدہ کے ہمراہ اپنی پارٹنر جیورجینا روڈریگوئز کو بھی مبارکباد دی جو ان کے 4 میں سے ایک بچے کی ماں ہیں۔

رونالڈو نے کہاکہ میری زندگی میں ان 2 خواتین کا اہم کردار ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔