پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماؤں کا عالمی دن

ویب ڈیسک  اتوار 10 مئ 2020

اس دن بچے اپنی ماں کو خوش کرنے کے لئے خاص اہتمام بھی کرتے ہیں: فوٹو: فائل

اس دن بچے اپنی ماں کو خوش کرنے کے لئے خاص اہتمام بھی کرتے ہیں: فوٹو: فائل

دنیا کے دیگرملکوں کی طرح پاکستان میں بھی ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

ہرسال مئی کے دوسرے اتوار کو ماؤں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن ماؤں کے نام ہوتا ہے۔ ماں وہ ذات ہوتی ہے جو نسل انسانی کو ناصرف آگے بڑھاتی ہے بلکہ اس کی گود ہی انسانی کی پہلی تعلیمی درس گاہ ہوتی ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کے لئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ اس دن بچے اپنی ماں کو خوش کرنے کے لئے خاص اہتمام بھی کرتے ہیں۔ وہ اپنی ماں کوتحائف بھی پیش کرتے ہیں جوروایتی پھولوں سے لےکر تہنیتی کارڈز اور قیمتی چیزوں تک محیط ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق 1967ء سے ہر سال مئی کے دوسرے اتوارکو تمام رکن ممالک میں ماؤں کی عظمت، ان کی اہمیت وافادیت، ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلیے ورلڈ مدرز ڈے منایا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔