سندھ وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس منظور، خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 13 مئ 2020
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی حکومت کے منظور کردہ سندھ وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردیے

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی حکومت کے منظور کردہ سندھ وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردیے

 کراچی: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن پابندیوں اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

سندھ میں وبائی امراض ایکٹ کی خلاف ورزی کا نیا قانون نافذ کردیا گیا جس کی خلاف ورزی پر ریکارڈ جرمانے ہونگے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی حکومت کے منظور کردہ سندھ وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردیے جس کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

ترمیمی وبائی امراض ایکٹ کے تحت وائرس پھيلانےوالےکوروناکےمريض ياادارےپرجرمانہ عائد کياجائےگا۔ کوروناکامريض قرنطينہ سےباہرنکل کرکسی دوسرے فرد کو وائرس لگانے کا سبب بنے گا تو اس پر جرمانہ ہوگا۔

کسی ادارےميں متاثرہ فردکی وجہ سےديگرميں وائرس پھيلاتو بھی جرمانہ عائد ہوگا۔ آرڈیننس میں جرمانہ کی حد کم سے کم دولاکھ اور زیادہ سے زیادہ دس لاکھ روپے تک ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔