’’را‘‘ کیلیے کام کرنے والا کراچی پولیس کا ایک اور افسر گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 مئ 2020
ملزم 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا تھا، ایف آئی اے

ملزم 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا تھا، ایف آئی اے

کراچی: ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے اسپیشل برانچ پولیس کے اے ایس آئی گرفتار کرلیا۔

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نیٹ ورک کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ نے کراچی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے اسپیشل برانچ پولیس کے اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کراچی ایئرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا، ملزم 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا تھا جس کو محمود صدیقی کی ہدایت پر رقم فراہم کی جاتی تھی اور ملزم 2008 میں ٹریننگ کے لیے بھارت بھی جا چکا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلیے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اے ایس آئی گرفتار

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے اور ایئرپورٹ پر ساتھیوں کی آمدورفت میں سہولت کاری بھی کرتا تھا جب کہ گرفتار ملزمان سے جے آئی ٹی تحقیقات کر رہی ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 6 مبینہ ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں جن میں سے کراچی پولیس کا ایک اے ایس آئی پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔