پنجاب میں عید الفطر کے موقع پر ایک ہفتے کی تعطیلات کا فیصلہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 مئ 2020
عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ اور پارکس بند رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے فوٹو: فائل

عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ اور پارکس بند رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے فوٹو: فائل

 لاہور: پنجاب حکومت عید الفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لئے ایک ہفتے کی چھٹیوں پر غور کررہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی سربرہی میں اجلاس جاری ہے جس میں وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صنعت اسلم اقبال اور دیگر اہم وزرا و سرکاری حکام شریک ہیں۔

اجلاس میں صوبائی محکموں کے ملازمین کے لیے عید الفطر کے موقع پر ایک ہفتے کی تعطیلات کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے، 25 مئی بروز پیر سے 31 مئی اتوار تک چھٹیاں ہوں گی۔ وزیراعلی پنجاب کی باضابطہ منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب اس کا نوٹی فکیشن جاری کر دے گا۔ دوسری جانب عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ اور پارکس بند رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔