- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
بابراعظم اور کوہلی کا موازنہ غیرمنصفانہ اور قبل ازوقت ہے، یونس خان
کراچی: سابق کپتان یونس خان نے بابراعظم اور ویرات کوہلی کے موازنے کو غیر منصفانہ اور قبل ازوقت قرار دے دیا۔
پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا اس وقت موزانہ کرنا ٹھیک نہیں ، پانچ سال بعد ایسا کرنا موزوں ہوگا، بابراعظم کے مقابلے میں ویرات کوہلی تجربے میں بہت آگے ہیں، کوہلی اب 31 سال کے ہیں اور اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں-
یونس خان نے کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیں اور انہوں نے ہر حالت میں خود کو ثابت کیا ہے، انہوں نے 70 بین الاقوامی سنچری اسکور کیں جو ان کی کلاس اور صلاحیتوں کی گواہی ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ دوسری طرف بابر اعظم کو کیرئر کوصرف پانچ سال ہوئے ہیں، اس نے سولہ سنچریاں کی ہیں، ٹیسٹ اور ون ڈے میں اس کی قابل رشک اوسط ہے۔ اس پانچ سال میں بابر میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جن کی جھلک آپ کو موجودہ کوہلی میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ میرے خیال میں ابھی دونوں کا موازانہ کرنا غیر منصفانہ ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔