چینی بحران کی رپورٹ پر وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب

ویب ڈیسک  بدھ 20 مئ 2020
اجلاس میں چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائے گی اور رپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔  فوٹو : فائل

اجلاس میں چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائے گی اور رپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: چینی بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پر وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ تیار ہوگئی ہے اور اس پر بحث کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس کل دوپہر 1 بجے وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا جس میں چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائے گی اور رپورٹ پر کابینہ کو تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چینی اسکینڈل کا فرانزک آڈٹ مکمل، اربوں کی ٹیکس چوری نکل آئی

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے چینی اسکینڈل کا فرانزک آڈٹ مکمل کرلیا ہے جس میں ٹیکسوں کی مد میں اربوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، اور بتایا گیا ہے کہ شوگر مافیا کا تعلق تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔