کپاس کی امدادی قیمت مقررکرنے کی سمری پھرمسترد

موبائل مینوفیکچرنگ کے لیے ڈیوٹی ،ٹیکسوں میں چھوٹ و رعایات دینے کی منظوری


Irshad Ansari May 22, 2020
موبائل مینوفیکچرنگ کے لیے ڈیوٹی ،ٹیکسوں میں چھوٹ و رعایات دینے کی منظوری ۔ فوٹو : فائل

SARGODHA: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں اسمارٹ موبائل فون مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔

جبکہ کپاس کی 4ہزار روپے فی 40کلو گرام کی نظر ثانی شدہ امدادی قیمت مقرر کرنے کی سمری ایک بار پھر مسترد کردی ہے اور ای سی سی نے براہ راست کاشتکاروںکو فائدہ پہنچانے کیلیے متبادل مراعاتی پیکج لانے کی تجویز دیدی ہے جبکہ آر ایل این جی کی قیمتوں اور ان پر پٹرولیم لیوی کے حوالے سے سمری بھی موخر کردی ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کا اجلاس مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہو ای سی سی کے اجلاس میں ملک میں موبائل مینوفیکچرنگ کیلیے ڈیوٹی و ٹیکسوں میں چھوٹ و رعایات دینے کی بھی منظوری دیدی ہے۔