امریکا کا پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کیلیے مزید 60 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کی ہدایت پر شعبہ صحت میں تعاون بڑھ رہا ہے، امریکی ناظم الامور


ویب ڈیسک May 24, 2020
ہم مل کر کورونا وائرس پر قابو پائیں گے، امریکی ناظم الامور (فوٹو: فائل)

امریکا نے پاکستان میں کورونا سے نمٹنے کے لیے مزید 60 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان میں کورونا سے نمٹنے کے لیے مزید 60 لاکھ ڈالر کی امداد دی جائے گی اور اس اعلان سمیت امریکا مجموعی طور پر پاکستان کے لیے 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی فراہمی کا اعلان کر چکا ہے۔

امریکی ناظم الامور پاول جونز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کی ہدایت پر شعبہ صحت میں تعاون بڑھ رہا ہے، ہم مل کر کورونا وائرس پر قابو پائیں گے۔

امریکی ناظم الامور نے پاکستانی عوام کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی سخاوت و ایثار سے ہمیشہ متاثر ہوا ہوں۔

مقبول خبریں