چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک  پير 25 مئ 2020
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیف سیکرٹری قرنطینہ میں چلے گئے، محکمہ صحت فوٹوفائل

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیف سیکرٹری قرنطینہ میں چلے گئے، محکمہ صحت فوٹوفائل

پشاور: چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے۔

محکمہ صحت  کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی ہے۔

وزیراعلی محمود خان نے چیف سیکرٹری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کاظم نیاز شبانہ روز کورونا کے خلاف برسرِپیکار ہیں، ان کی شاندار خدمات کے لیے ان کو اور ان کے افسران کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر کے مطابق چیف سیکریٹری کے بیٹے کا  کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری ہمارے ساتھ  فرنٹ لائن پر 24 گھنٹے کام کررہے تھے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر کاظم نیاز کی انتھک محنت قابلِ ستائش و تقلید ہے، میں ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔