- اقتصادی محاذ پرمثبت پیش رفت سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 65000 کی نفسیاتی حد بحال
- متحدہ عرب امارات کی 87 ممالک کیلیے ویزا فری سہولت؛ اسرائیل بھی شامل
- ملیر جیل میں ایڈز کے قیدی نے پہلی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
- امریکی سفیر کی پاکستان آئی ایم ایف معاہدے کے لیے حمایت کی یقین دہانی
- طارق روڈ پر وین میں 8 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر دو زخمی، کورنگی میں شہریوں نے ڈاکو مارڈالا
- سعودی عرب؛ پاکستانی کی لاٹری میں کروڑوں روپے مالیت کی کار نکل آئی
- کوئٹہ: حوالہ و ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، 7 ہزار ڈالرز اور 22 لاکھ روپے برآمد
- شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب
- سائفر کیس میں کیا بے چینی تھی جو رات 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- لندن میں دوران پرواز مسافر کی خودکشی؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
- وزیراعظم کی ارشد ندیم سے ملاقات، 25 لاکھ روپے انعام دیدیا
- پرویز الہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرگئے، ہڈی فریکچر
- کوئٹہ، پشین، لورالائی، سبی، خضدار اور مکران میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری
- راولپنڈی؛ اسلحہ کے زور پر کمسن بچیوں سے نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم گرفتار
- کراچی میں ایک ہی گھر سے لاپتہ پانچ لڑکیاں بازیاب
- بیوی نے بہنوں اور بہنوئی سے مل کر شوہر کو آگ لگا دی
- جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم
- شوکت یوسف زئی نے اسفند یار کو 15 کروڑ ہرجانہ دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا
- دلہن کی خودکشی پر سسر اور ساس کو زندہ جلا دیا گیا؛ شوہرسمیت 3 زخمی
- جائزہ مذاکرات مکمل، پاکستان نے آئی ایم ایف کو معاشی کارکردگی پر مطمئن کردیا
کورونا کے شکار ندا اور یاسر کی مداحوں سے دعا کی درخواست
کراچی: کورونا کا شکار ہونے والی معروف مارننگ شو کی میزبان ندا یاسرنے اپنی بیٹی اور شوہر کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔
ندا یاسر نے عید کے موقع پر اپنی بیٹی اور شوہر یاسر نواز کے ساتھ ویڈیو اور تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا، ان کی بیٹی اور شوہر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث وہ تمام لوگ قرنطینہ میں ہیں تاہم وہ تینوں ٹھیک ہیں۔ اپنے بیٹے کے متعلق ندا نے کہا کہ ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے براہ کرم ہمارے لیے دعا کریں۔ عید مبارک۔
اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز نے بھی ندا اور اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا دعا کی درخواست ہے اللہ سب اچھا کرے گا انشااللہ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کہا جارہا تھا کہ ندا یاسر اپنے شوہر یاسر نواز اور مارننگ شو کی پوری ٹیم سمیت کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ علیزے شاہ کی بھی کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر زیر گردش تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر اپنے شوہراورمارننگ شو کی پوری ٹیم سمیت کورونا کا شکار
تاہم ندا یا ان کے گھر والوں کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی تھی۔ بعد ازاں سلمان اقبال نے ٹوئٹر پرتصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ندا، یاسر نواز اور ان کی بیٹی میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ ان کے بیٹے میں ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ جس کے بعد فوری ایکشن لیتے ہوئے ہوئے گڈ مارننگ پاکستان کی پوری ٹیم کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا ہے اور تمام لوگوں کو آئی سو لیٹ کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔