پتوکی میں گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 26 مئ 2020
حادثہ پھاٹک کے گیٹ مین کی غفلت کے باعث پیش آیا، عینی شاہدین فوٹو: فائل

حادثہ پھاٹک کے گیٹ مین کی غفلت کے باعث پیش آیا، عینی شاہدین فوٹو: فائل

پتوکی: لنڈا پھاٹک پر گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پتوکی میں گاڑی لنڈا ریلوے پھاٹک عبور کررہی تھی کہ ٹرین کی زد میں آگئی، تصادم کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 2 خواتین سمیت چاروں افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق قریبی علاقے کرانی والا کے ایک ہی خاندان سے ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعہ لنڈا پھاٹک پر تعینات گیٹ مین کی غفلت کے باعث پیش آیا کیونکہ اس نے ٹرین کی آمد پر پھاٹک بند نہیں کیا جس کی وجہ سے گاڑی نے پٹڑی پار کرنے کی کوشش کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرمانہ غفلت کے ذمہ دار وں کا تعین کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔