ٹیکس چوری میں ملوث بڑی شوگر ملوں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

ذمہ دار عناصر کے خلاف ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی کے پاس ریفرنس دائر کیے جائیں گے، ذرائع ایف بی آر


ویب ڈیسک May 26, 2020
ذمہ دار عناصر کے خلاف ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی کے پاس ریفرنس دائر کیے جائیں گے، ذرائع ایف بی آر (فوٹو: فائل)

ایف بی آر نے مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث بڑی شوگر ملوں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث بڑی شوگر ملوں کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر کا انسداد بے نامی ڈیپارٹمنٹ شوگر ملوں کی جانب سے سیلز ٹیکس چوری کی غرض سے کی گئی بے نامی ٹرانزیکشنز کا سراغ لگا کر تحقیقات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد بے نامی زونز بے نامی ٹرانزیکشنز کے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقاتی رپورٹس کی بنیاد پر ذمہ دار عناصر کا تعین کریں گے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی کے پاس ریفرنس دائر کیے جائیں گے۔