پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کمی کی سفارش

ویب ڈیسک  جمعـء 29 مئ 2020
قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی ۔ فوٹو: فائل

قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی گئی ہے جس کے مطابق پٹرول 7 روپے 6 پیسے اور مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی۔

اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے سستا کرنے  جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے، قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی جب کہ قیمتوں میں ردوبدل پر عملدرآمد یکم جون سے ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔