- فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے یہ آپ کا کام نہیں، عارف علوی
- عمران خان کا حکم؛ شیر افضل کو کور کمیٹی سے بھی نکال دیا گیا
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ، اوپن مارکیٹ میں کمی
- چھوٹا سا غار جس میں داخل ہونے والے کی موت قطعی ہے
- بچوں اور نوجوانوں میں کاہلی کا رجحان قلبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
- کوانٹم کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت
- 9 مئی کو پاکستان اور اداروں کے خلاف بغاوت کی گئی، وزیراعظم
- نئے مالی سال میں دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرانے کا فیصلہ
- فلائی جناح کا اسلام آباد اور مسقط کے درمیان نئے انٹرنیشنل روٹ کا آغاز
- اسرائیل کے فضائی حملے میں حماس کے نیول کمانڈر شہید
- پی ایس ایل10؛ آئی پی ایل سے ٹکراؤ کی صورت میں کیا فائدے مل سکتے ہیں؟
- ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والے اب امریکی سفیر سے مل رہے ہیں، وفاقی وزرا
- حکومتی امور میں مداخلت نہیں چاہتے لیکن بتائیں غریب کا کیا گناہ ہے؟ چیف جسٹس
- اسلام آباد پولیس نے عام افراد کا ریڈ زون میں داخلہ بند کردیا
- بھارتی فوج کی سرحد پر فائرنگ؛2 بنگلادیشی نوجوان جاں بحق
- ججز کے خلاف مہم کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر
- بشام حملے میں دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
- سانحہ 9 مئی؛ وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری
- عامر کا ویزہ ایشو؛ پی سی بی نے کرکٹ آئرلینڈ کو خبردار کردیا
- 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کیساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، آئی ایس پی آر
ریاضی اور سائنس کے 16 سالہ استاد کے 6 لاکھ فالوورز
نیویارک: لاک ڈاؤن میں لوگ یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر فضول قسم کی ویڈیوز دیکھ کر وقت ضائع کررہے لیکن ایک نوعمر استاد نے بچوں کو پڑھانے کی ٹھانی اور ان کے لیکچر کے فالوورز کے تعداد اب 6 لاکھ سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔
نیویارک کے 16 سالہ الیکسس لورریز نے ٹک ٹاک کے غیرسنجیدہ پلیٹ فارم کو سائنس اور ریاضی کی سنجیدہ تدریس کے لیے استعمال کیا ہے۔ ٹک ٹاک رقص کے چیلنج اور مزاحیہ خاکوں سے بھرا ہوا ہے لیکن اسی پلیٹ فارم پر انہوں نے فروری 2020 سے تدریسی ویڈیوز جاری کرنا شروع کی۔
ایلکسس کی خاص بات یہ ہے کہ وہ مختصر اور جامع اسباق تیار کتے ہیں اور اب انہیں ٹِک ٹاک ٹیوٹر کا خطاب مل چکا ہے۔ واضح رہے کہ وہ نیویارک کے مشہور اسکول ہیرلم پریپ اسکول میں ریاضی کے 4 جی پی اے حاصل کرچکے ہیں۔
چند ماہ میں انہوں نے ریاضی، طبعیات، کیمیا اور جیومیٹری پر 100 سے زائد ویڈیو بنائی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فیثاغورسی تھیورم، سائن، کوسائن، ایٹم، الیکٹرون اور ریڈوکس وغیرہ پر عام فہم انداز میں ویڈیو بناتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پیچیدہ ترین تصورات کو عام فہم انداز میں سمجھانے پر انہیں ملکہ حاصل ہے اور لوگوں نے اس فطین کی اسی صلاحیت کو بہت سراہا ہے۔
اس کے علاوہ وہ SAT کی تیاری بھی کرواتے ہیں جن میں الجبرا اور جیومیٹری پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ اب ان کے فالوورز کی تعداد چھ لاکھ 64 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ ان کے شاگرد پوری دنیا میں موجود ہیں جن میں کینیڈا، امریکہ، آسٹریلیا اور فلپائن کے شاگرد بھی شامل ہیں۔
ایلکسس کے والدین بھی ان پر فخر کرتے ہیں اور ان سے بہت خوش ہیں۔ دوسری طرف ایلکسس کہتے ہیں کہ انہوں نے یہ سوچ کر ویڈیوز بنائیں کہ بچے تیزی سے اسباق بھولتے جارہے ہیں جس کے لیے رہنمائی کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ اس طرح ان کی ویڈیوز نہ صرف اسباق تازہ کرتی ہیں بلکہ وہ الجبرا اور دیگر اسباق کو سمجھنے میں ایک نیا رخ بھی عطا کرتی ہیں۔
اب ایلکسس کا چینل یوٹیوب اور گوگل کلاس روم تک پھیل چکا ہے۔ ہر ویک اینڈ پر وہ تین گھنٹے کا خاص لائیو سیشن چلاتے ہیں جس میں کئی طالبعلم شرکت کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔