وزیر مملکت برائے امور کشمیر شہریار آفریدی بھی کورونا کا شکار

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 مئ 2020
رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے، وزیر مملکت فوٹو: فائل

رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے، وزیر مملکت فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے امور کشمیر شہریار آفریدی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

شہریار آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں کورونا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انھوں نے خود کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔

واضح رہے کہ شہریار آفریدی سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سمیت کئی منتخب ارکان پارلیمنٹ کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔