خیبرپختونخواہ میں سکھ کمیونٹی کے پہلے ڈاکٹرکورونا سے جاں بحق

مسلم کمیونٹی کے ساتھ انکا بھائیوں جیسا رشتہ تھا، ایم پی اے روی کمار


ویب ڈیسک June 01, 2020
ڈاکٹربھاگ چند دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔: فوٹو: فائل

سکھ کمیونٹی کے پہلے ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔

خیبرپختونخواہ میں سکھ کمیونٹی کے پہلے ڈاکٹرپھاگ چند کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔ ڈاکٹر پھاگ چند کا تعلق نوشہرہ سے تھا۔ وہ پشاورکے نجی اسپتال میں 4 روزسے زیرعلاج تھے۔ انکے بیٹے ڈاکٹر جتن کو بھی کورونا ہوا تھا لیکن وہ صحت یاب ہو گئے تھے۔

ایم پی اے روی کمارکا کہنا ہے کہ سکھ کمیونٹی کے لئے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، مسلم کمیونٹی کے ساتھ انکا بھائیوں جیسا رشتہ تھا۔ ڈاکٹربھاگ چند دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔

مقبول خبریں