کورونا وائرس میں کس طرح خود کو صحت مند رکھاجائے، ندا یاسرکے مشورے

ویب ڈیسک  جمعرات 4 جون 2020
ندا نے بتایا کہ وہ اپنا قرنطینہ کا وقت ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘دیکھ کر گزار رہی ہیں، فوٹوانسٹاگرام

ندا نے بتایا کہ وہ اپنا قرنطینہ کا وقت ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘دیکھ کر گزار رہی ہیں، فوٹوانسٹاگرام

کراچی: مارننگ شو کی میزبان ندا اور ان کے شوہر یاسر نواز نےانسٹاگرام پر لائیوسیشن کے دوران چند تجاویز اور دیسی ٹوٹکے شیئر کیے ہیں جنہیں استعمال کرکے کورونا وائرس ہونے کی صورت میں خود کو صحت مند رکھا جا سکتا ہے۔

ندا یاسر ، یاسر نواز اور ان کی بیٹی تینوں ہی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور گزشتہ 13 دنوں سے اپنے گھر میں خوداختیار کردہ تنہائی یعنی قرنطینہ میں وقت گزار رہے ہیں۔ لیکن اس دوران ندا اور یاسر لوگوں سے دور نہیں ہیں بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی صحت اور سرگرمیوں  کے حوالے سے آگاہ رکھ رہے ہیں۔

ندا اور یاسر نے دو روز قبل قرنطینہ کے دوران اپنی شادی کی 18 ویں سالگرہ منائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی یاد گار شادی کی سالگرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر اپنے شوہراورمارننگ شو کی پوری ٹیم سمیت کورونا کا شکار

اسی دن  دونوں نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران اپنے پرستاروں کو نہ صرف اپنی سرگرمیوں سے آگا ہ کیا بلکہ کورونا وائرس ہونے کی صورت میں خود کو صحت مند رکھنے کی ٹپس بھی بتائیں۔

ندا اور یاسر نے بتایا کہ انہوں نے قرنطینہ کے دوران ایئر کنڈیشن کا استعمال کم کردیا ہے۔ وہ دونوں اپنی صحت کی بہتری کے لیے کلونجی، وٹامن سی کی گولیاں کھارہے ہیں، زنک لے رہے ہیں، ہربل چائے، دارچینی، ادرک کی چائے اور لیموں پانی پی رہے ہیں اور جتنے بھی دیسی ٹوٹکے ہیں ہم نے وہ سب استعمال کیے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے شکار ندا اور یاسر کی مداحوں سے دعا کی درخواست

ندا نے مزید کہا کہ وہ اس حوالے سے مزید چیزیں اپنے مارننگ شو میں بھی شیئر کریں گی کہ کوروناہونے کی صورت میں کیا کیا استعمال کرنا چاہئے اور کس طرح اپنا خیال رکھنا چاہئے۔

لائیو سیشن کے دوران ندا اور یاسر نے اپنے پڑوسیوں کا شکریہ بھی ادا کیا جو ان کا خیال رکھ رہے ہیں اور ان کے لیے چیزیں بھجواتے رہتے ہیں۔ ایک صارف نے یاسر نواز سے پوچھا آپ دن بدن بہت اسٹائلش ہوتے جارہے ہیں تو اس کا جواب دیتے ہوئے یاسر نے کہا کہ میں ارطغرل دیکھ دیکھ کر ارطغرل ہوتا جارہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ندا اوریاسر کا کورونا سے حالت تشویشناک ہونے کی خبر پر سخت برہمی کا اظہار

ویڈیو میں ندا نے بتایا کہ وہ اپنا قرنطینہ کا وقت ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ دیکھ کر گزار رہی ہیں جس کی وجہ سے ان کا وقت بے حد اچھا گزرا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔