- سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح اجلاس
- قومی ٹیم کی کوچنگ؛ جیسن گلیسپی اہم فیصلہ کرلیا
- پشاور؛ صوبائی وزیر و دیگر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے حکومت سے جواب طلب
- سوئی ناردرن کی گیس قیمتوں میں اضافے پر وضاحت
- کراچی؛ اورنج اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
- قادیانی شہری ضمانت کیس؛ علماء سے 2 ہفتے میں تحریری رائے طلب
- سویلین ٹرائلز؛ سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت
- ایف بی آر سے کرپشن کے خاتمے کیلیے خفیہ ایجنسی کو ٹاسک دیدیا گیا
- کاکول ٹریننگ کیمپ؛ اعظم خان 2 کلومیٹر ریس میں مشکلات کا شکار
- اسٹاک ایکسچینج؛ 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- بجلی ایک ماہ کیلیے 5روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
- کھلاڑیوں کی ادائیگیوں کا معاملہ؛ بورڈ نے فیکا کے الزامات کو مسترد کردیا
- پی ٹی آئی (پی) کی مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن حکام فوری ہائیکورٹ طلب
- حساس ادارے کے دفترکے گیٹ پرحملہ، پی ٹی آئی کارکنان دوبارہ زیرحراست
- اُم المومنین سیّدہ عائشہؓ کے فضائل و محاسن
- معرکۂ بدر میں نوجوانوں کا کردار
- غزوۂ بدر یوم ُالفرقان
- ملکہ ٔ کاشانۂ نبوتؐ
- آئی پی ایل2024؛ ممبئی انڈینز، سن رائزرز حیدرآباد کے میچ میں ریکارڈز کی برسات
- عورت ہی مجرم کیوں؟
توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر کے جج سید اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کی۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا پر ان کی طلبی کے سمن کی تعمیل کی گئی تھی تاہم نواز شریف کی گھر پر تعینات گارڈ عبدالمجید نے سمن وصول کرنے سے انکار کیا۔
عدالت نے نواز شریف کی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جب کہ آصف زرداری کی صرف ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نواز شریف، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی ، انورمجید اور عبد الغنی مجید آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔
توشہ خانہ ریفرنس کیا ہے؟
یوسف رضا گیلانی پر آصف زرداری اور نواز شریف کو غیر قانونی طور پر گاڑیاں الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ اس ریفرنس میں اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ انور مجید اور خواجہ عبدالغنی مجید کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
نیب ریفرنس کے مطابق آصف زرداری اور نواز شریف نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد قیمت ادا کر کے توشہ خانہ سے گاڑیاں حاصل کیں۔ یوسف رضا گیلانی نے اس سلسلے میں نواز شریف اور آصف زرداری کو سہولت فراہم کی اور تحائف کو قبول کرنے اور ضائع کرنے کے طریقہ کار کو غیر قانونی طور پر نرم کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔