یو ایس اوپنوکٹوریا آذرنیکا نے کوارٹر فائنل میں سمانتھا اسٹوسر کا قصہ تمام کردیا

انھوں نے 6-1،4-6 اور 7-6(7/5) سے کامیابی حاصل کی


Sports Desk September 06, 2012
وکٹوریا آذرنیکا نے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن سمانتھا اسٹوسر کا قصہ تمام کردیا۔ فوٹو: اے ایف پی

SYDNEY: یوایس اوپن میں ٹاپ سیڈ بیلاروس کی وکٹوریا آذرنیکا نے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن سمانتھا اسٹوسر کا قصہ تمام کردیا۔

انھوں نے 6-1،4-6 اور 7-6(7/5) سے کامیابی حاصل کی، مینز سنگلز میں بارش کے سبب 7 گھنٹوں سے زائد وقت میں مکمل ہونے والے مقابلے میں ڈیوڈ فیرر نے رچرڈ گیسکوئٹ کو مات دیکر کیریئر میں چوتھی مرتبہ گرینڈ سلم کے کوارٹر فائنل میں رسائی پالی۔

ان کی فتح کا اسکور 7-5،7-6(7/2) اور 6-4 رہا۔ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں سارا ایرانی اور روبریٹا ونسی نے جولیا گوریجس اور کویتا پشکے کو شکست دی، مینز ڈبلز رائونڈ 8 مقابلے میں مارسیل گرینولرز اور مارک لوپز نے الیگزینڈر پیا اور برونو سواریس کیخلاف کامیابی پائی۔