پابندی کا شکار عمر اکمل نے  مزارات پر حاضری دینا شروع کردی

عمر اکمل نے اپنی مشکلات کے حل کی دعا کی


ویب ڈیسک June 17, 2020
عمر اکمل نے اپنی مشکلات کے حل کی دعا کی

اسپاٹ فکسنگ میں تین سالہ پابندی کے شکار ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے مزارات پر حاضری دینا شروع کردی۔

اسکینڈل بوائے عمر اکمل نے پاک پتن میں بابا فرید کے مزار پر پر حاضری دی، مزار پہنچنے پر دیوان احمد مسعود چشتی نے عمر اکمل کا استقبال کیا۔ اس موقع پر عمر اکمل نے اپنی مشکلات کے حل کی دعا کی۔

ٹیسٹ کرکٹر نے سزا کے خلاف اپیل کررکھی ہے جس کی سماعت گیارہ جون کو طے تھی لیکن کورونا صورت حال مزید سنگین ہونےپر اسے ملتوی کردیاگیا تھا اور اب تک نئی تاریخ سماعت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مقبول خبریں