کراچی سمیت صوبے بھر میں آج سندھی ثقافت کا دن منایا جارہا ہے

سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے صوبے بھر میں مختلف تقریبات، سیمینار اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک December 08, 2013
سندھ کے عوام 2009 سے ہر سال اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے خاص طور پر یہ دن مناتے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: سندھ سمیت ملک بھر کے سندھی آج اپنی ہزاروں برس پرانی ثقافت کا دن روایتی جوش و جذبے سے منارہے ہیں۔

سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے کراچی سمیت صوبے تمام چھوٹے بڑے تمام شہروں میں ہرعمر کے مرد اور خواتین ٹوپی اوراجرک زیب تن کئے ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سمیت صوبے میں نمائندگی رکھنے والی تمام سیاسی اور قوم پرست جماعتوں کے علاوہ سماجی تنظیموں کی جانب سے بھی مختلف تقریبات، سیمینار اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں شرکا ہزاروں سال پرانی تہذیب کے امین ہونے پر فخر کا اظہار کررہے ہیں اور مقامی گیتوں پر رقص کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ کے عوام 2009 سے ہر سال اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے خاص طور پر یہ دن مناتے ہیں۔

مقبول خبریں