تحریک انصاف کی جانب سے ڈرون حملوں کی بندش تک نیٹو سپلائی روکنے کے لئے دیا جانے والا دھرنا 16ویں روز بھی جاری رہا ہے اس دوران مظاہرین نے 3 کنٹینرز کو روک لیا۔
پشاور کے حیات آباد ٹول پلازہ پر تحریک انصاف کے کارکن مسلسل 16 روز بھی دھرنا دیئے بیٹھے رہے، دھرنے کے دوران مظاہرین کی جانب سے امریکا مخالف نعرے لگائے جاتے رہے جبکہ درجنوں افراد افغانستان جانے والی ٹریفک پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ ایک موقع پر مظاہرین نے سرحد پار کرنے والے 3 کنٹینرز کو روک لیا تاہم دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں جانے دیا گیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے گزشتہ 16 دن سے طورخم بارڈر سے نیٹو سپلائی بند ہے تاہم بلوچستان سے افغانستان میں نیٹو کو رسد کی فراہمی جاری ہے۔