- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہوا دھماکا خود کش تھا، رپورٹ
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
پی آئی اے کا جعلی لائسنس اور ڈگری والے پائلٹس کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
کراچی : پی آئی اے نے جعلی لائسنس اور جعلی ڈگری رکھنے والے پائلٹس کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
پی آئی اے طیارہ حادثے کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ پیش ہونے کے بعد اہم فیصلے متوقع ہیں، ذرائع کے مطابق ایک تہائی پائلٹس کے مبینہ جعلی لائسنس کی روشنی میں کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ سی اے اے سے فہرستیں بھی طلب کرلی گئی ہیں، ایسے تمام پائلٹس کو انکوائری مکمل ہونے تک فوری طور پر گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ائیر مارشل ارشد ملک نے لیگل اور فلائیٹ آپریشنز ٹیموں کو طلب کرلیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے 400 پائلٹ میں سے 150 کپتانوں کے پاس مبینہ جعلی لائسنس کا انکشاف ہوا ہے، سی اے اے کی شبعہ ریگولیٹری کے خلاف بھی تحقیقات کے حوالے سے باضابطہ اعلان وفاقی وزیر غلام سرور خان کی پریس کانفرنس میں متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے 4 پائلٹس کو نوکریوں سے برخاست کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، چاروں پائلٹس نے گزشتہ ڈیڑھ سال سےایک بھی پرواز آپریٹ نہیں کی اور ماہانہ تنخواہ لیتے رہے، 4 پائلٹس میں ایک خاتون ہواباز بھی شامل ہے، خاتون پائلٹ پی آئی اے سے چھٹی لے کر ترکی کی نجی ایئرلائن میں کام کررہی ہیں، خاتون پائلٹ نے اے 320 جہاز کی تربیت پی آئی اے کے خرچ پر کی اور سرٹیفکیٹ لیکرترکی چلی گئیں۔
ذرائع کے مطابق خاتون پائلٹ سے ڈیڑھ سال کی تنخواہ اور سیمولیٹر تربیت کے اخراجات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ پائلٹس کی شیڈولنگ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائےگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔