نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو 9 جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا

حیدر نسیم  جمعرات 2 جولائی 2020
سلیم مانڈوی والا نے نیب کو خط لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ قریبی عزیز کی وفات کے باعث وہ اگلے ہفتے اسی دن پیش ہو سکیں گے۔ فوٹو:ٖفائل

سلیم مانڈوی والا نے نیب کو خط لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ قریبی عزیز کی وفات کے باعث وہ اگلے ہفتے اسی دن پیش ہو سکیں گے۔ فوٹو:ٖفائل

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے نیب میں پیشی اگلے ہفتے تک موخر کرنے کی درخواست دے دی۔

نیب نے بدھ کو سلیم مانڈی والا کو طلب کر رکھا تھا، نیب نے ان کی درخواست پر 9 جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا اور انہیں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کر دی۔

سلیم مانڈوی والا نے نیب کو خط لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ قریبی عزیز کی وفات کے باعث وہ اگلے ہفتے اسی دن پیش ہو سکیں گے۔ نیب نے اوورسیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور جعلی اکاؤنٹس سے ادائیگیوں کے کیس میں طلب کر رکھا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔