- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
جامعہ کراچی میں بغیر ٹیسٹ داخلے شروع
کراچی: جامعہ کراچی میں داخلے شروع ہوگئے ہیں، امسال کوروناوائرس کی وباکے پیش نظرداخلہ ٹیسٹ منعقد نہیں کیا جائے گا اور داخلے انٹرویوزکی بنیاد پردیے جائیں گے۔
رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوں کے لیے داخلہ فارم19 جولائی تک آن لائن جمع کرا ئے جاسکتے ہیں،طلبا تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور کتابچے کے حصول کے لیے جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر رابطہ کر سکتے ہیں جہاں تمام معلومات موجودہیں۔
یہ داخلے شعبہ عربی، کرمنالوجی، اکنامکس، انگلش لٹریچر، انگلش لینگویج ٹیچنگ اینڈ اپلائیڈ لینگوسٹکس (صرف ایم فل)، ہسٹری، انٹرنیشنل ریلیشنز، اسلامک ہسٹری، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس، ماس کمیونی کیشن، پرشین، فلاسفی، پولیٹکل سائنس، سائیکولوجی، سندھی، سوشیالوجی، سوشل ورک، اْردو، ایگریکلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ، اپلائیڈ کیمسٹری اینڈکیمیکل ٹیکنالوجی، اپلائیڈ فزکس، بائیوکیمسٹری، بائیو ٹیکنالوجی، باٹنی، کیمیکل انجینئرنگ، کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، جینی ٹکس، جغرافیہ، جیولوجی، ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز، میتھ میٹکس، مائیکرو بائیولوجی، فزکس، فزیالوجی، اسٹیٹس ٹکس، زولوجی، ایجوکیشن، اسپیشل ایجوکیشن، ٹیچرایجوکیشن، قرآن وسنہ، اصول الدین، اسلامک لرننگ، فارما کو گنوسی، فارما کولوجی، فارماسیو ٹیکس، فارماسیوٹیکل کیمسٹری، فارمیسی پریکٹس (صرف ایم فل)، فارما کولوجی (ایچ ای جے)، پبلک ایڈمنسٹریشن، بزنس ایڈمنسٹریشن، کامرس اور فیکلٹی آف لا میں (صرف پی ایچ ڈی) میں داخلے ہونگے جبکہ کلیہ میڈیسن میں ایم ایس (سرجری) اور ایم ڈی (میڈیسن)میں داخلے دیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ امسال کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر داخلہ ٹیسٹ منعقد نہیں ہوگا،داخلے انٹرویوز کی بنیاد پر دیے جائیں گے علاوہ ازیں ڈاکٹر اے کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ، ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فارمالیکیولر میڈیسن،ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری،ڈاکٹر محمد اجمل خان انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن، میرین ریفرنس کلیکشن اینڈ ریسورسز سینٹر،نیشنل نیما ٹولوجیکل ریسرچ سینٹر،ڈاکٹرظفر حسنین زیدی نیشنل سینٹر فارپروٹیومکس،انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سینٹر آف ایکسی لینس فار ویمن اسٹڈیز، انسٹی ٹیوٹ آف میرین سائنس،انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیز، سینٹر فار پلانٹ کنزرویشن، پاکستان اسٹڈی سینٹراور شیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹر میں بھی ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے دیے جائیں گے۔
ایسے طلبہ و طالبات جن کی ڈگری ایچ ای سی سے منظور شدہ نجی یا غیر ملکی تعلیمی ادارے سے ہے، انھیں پرویژنل ایڈمیشن سے قبل ڈپٹی رجسٹرار (اکیڈمک) جامعہ کراچی سے ایکولنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہو گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔