کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان، 120 روپے لیٹر ہو جائے گا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 8 جولائی 2020
دودھ کی قیمت میں 330 روپیہ فی من غیرسرکاری اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے جس کا اطلاق 11 جولائی سے ہو گا۔ (فوٹو: فائل)

دودھ کی قیمت میں 330 روپیہ فی من غیرسرکاری اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے جس کا اطلاق 11 جولائی سے ہو گا۔ (فوٹو: فائل)

کراچی: ڈیری فارمرز کے ایک گروپ نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کردیا ہے۔

دودھ کی قیمت میں 330 روپیہ فی من غیرسرکاری اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے جس کا اطلاق 11 جولائی سے ہو گا۔ عمل درآمد کی صورت میں دودھ کی خوردہ قیمت 120 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں تازہ دودھ پہلے ہی 94 روپے کی سرکاری قیمت سے 16 روپے زائد پر فروخت ہو رہا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔