پائلٹ لائسنس معاملہ؛ یورپی یونین ایئر سیفٹی ریگولیشن کا سی اے اے کے ساتھ اجلاس

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 9 جولائی 2020
ڈی جی سی اے اے کی یورپی یونین ہیڈ کوارٹرز برسلز کے حکام کو پائلٹ کو لائسنس دینے کے طریقہ کار و دیگر معاملات پر بریفنگ (فوٹو: فائل)

ڈی جی سی اے اے کی یورپی یونین ہیڈ کوارٹرز برسلز کے حکام کو پائلٹ کو لائسنس دینے کے طریقہ کار و دیگر معاملات پر بریفنگ (فوٹو: فائل)

 لاہور: پائلٹ کے جعلی لائسنس اور پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی کے حوالے سے یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ٹیلی کانفرنس کے ذریعے اسلام آباد سے ڈی جی سی اے اے پاکستان اور ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری شریک ہوئے جب کہ یورپی یونین ہیڈ کوارٹرز برسلز سے یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کے حکام موجود تھے۔

جعلی لائسنس کے معاملے پر سی اے اے کے ڈی جی نے یورپی یونین ایوی ایشن ایئر سیفٹی کے حکام کے سوالات پر بریفنگ دی۔ ڈی جی سی اے اے نے پائلٹس کے لائسنس کے معاملے پر تحقیقات اور عمل درآمد کے حوالے سے بھی یورپی حکام کو بریفنگ دی۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے لائسنس کے اجرا کا طریقہ کار بتایا گیا۔ یورپی سیفٹی ایجنسی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے لائسنس کی تفصیلات اور رپورٹ 21 جولائی تک فراہم کرنے کی درخواست کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔