پی ایس ایل 5 کے ٹکٹوں کی واپسی کا سلسلہ اگلے ہفتے شروع ہوگا

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 10 جولائی 2020
شائقین اپنی رقم واپس لینے کے لیے مقامی کوریئر کمپنی سے رجوع کر سکیں گے۔ فوٹو : فائل

شائقین اپنی رقم واپس لینے کے لیے مقامی کوریئر کمپنی سے رجوع کر سکیں گے۔ فوٹو : فائل

لاہور: پی ایس ایل 5 کے ٹکٹوں کی واپسی کا سلسلہ اگلے ہفتے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل 5 میچز کے ٹکٹوں کی واپسی کا سلسلہ اگلے ہفتے شروع ہوگا، بغیر تماشائیوں کے لیگ میچز کے ٹکٹوں کی رقوم پہلے واپس دی جائیں گی، پہلا مرحلہ 10 روز میں مکمل کیا جائے گا، اس کے بعد پلے آف  میچز کے ٹکٹوں کی رقوم  واپس ہوں گی،یہ مرحلہ مکمل کرنے کے لیے بھی 10 روز کا وقت دیا جائے گا۔

شائقین اپنی رقم واپس لینے کے لیے مقامی کوریئر کمپنی سے رجوع کر سکیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔