سوناکشی سنہا پر پکچرائز کیا گیا ’’تھینک گاڈ اٹس فرائڈے‘‘سال 2013 کا بدترین آئٹم سانگ قرار

یہ گانا فلم ’’ہمت والا‘‘ کا تھا جس میں اجے دیوگن اور تمانا بھاٹیا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔


ویب ڈیسک December 10, 2013
یہ آئٹم سانگ فلم کو بھی نہیں بچا سکا تھا اور ساجد خان کی یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی تھی۔ فوٹو: فائل

بھارتی میڈیا کے سروے کے مطابق بالی ووڈ میں 2013 کا بدترین آئٹم سانگ فلم ''ہمت والا'' کا رہا جو دبنگ گرل سوناکشی سنہا پر فلم بند کیا گیا تھا۔


سروے کے مطابق ساجد خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ''ہمت والا'' کے گانے ''تھینک گاڈ اٹس فرائڈے'' بالی ووڈ میں رواں سال کا بدترین آئٹم سانگ تھا، اس آئٹم سانگ میں دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے پرفارم کیا تھا، فلم کے مرکزی اداکاروں میں اجے دیوگن اور تمانا بھاٹیا شامل تھے جبکہ فلم کی ڈائریکٹر فرح خان تھی۔


واضح رہے کہ یہ آئٹم سانگ فلم کو بھی نہیں بچا سکا تھا اور ساجد خان کی یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی تھی۔

مقبول خبریں