لاہورائیرپورٹ پراے ایس ایف اورسول ایوی ایشن کے اہلکارکے درمیان ہاتھا پائی

ائیر پورٹ مینجر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک July 17, 2020
 دونوں کے درمیان جھگڑا شناخت کرانے کے معاملے پرشروع ہوا جو  شدید لڑائی میں تبدیل ہو گیا۔ فوٹو: ایکسپریس

ایئرپورٹ پراے ایس ایف اورسول ایوی ایشن کے اہلکارکے درمیان جھگڑا ہوا جوہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہورایئرپورٹ پارکنگ ایریا میں اے ایس آئی کے اہلکارارشد نے سول ایوی ایشن کے سپروائزعامررضا پرشدید تشدد کیا۔ دونوں کے درمیان جھگڑا شناخت کرانے کے معاملے پرشروع ہوا جو شدید لڑائی میں تبدیل ہو گیا۔

اے ایس ایف کے اے ایس آئی اور سپروائز لاونجز عامر رضا کے جھگڑے کا ایئرپورٹ مینجراخترسعید مرزا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔