’’کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟‘‘ فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر سوال اٹھا دیا

ویب ڈیسک  بدھ 22 جولائ 2020
فوائد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پر یہ تصویر سرچ کرکے عوام سے سوال کیا ہے’’کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟‘‘۔ فوٹو، ۔ ٹوئٹر

فوائد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پر یہ تصویر سرچ کرکے عوام سے سوال کیا ہے’’کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟‘‘۔ فوٹو، ۔ ٹوئٹر

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے رویت ہلال کمیٹی کے 21 جولائی کو چاند نظر نہ آنے کے فیصلے پر سوال اٹھا دیا ہے۔

ٹوئٹ میں انہوں نے آج کے چاند کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس پر لکھا ہے ’’ کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟ کیا سورج کے غروب ہونے کے بعد اتنی دیر چاند سر آسماں رہتا ہے؟ عوام خود فیصلہ کر لیں۔۔‘‘

وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹر پر کئی دیگر صارفین کی ایسی تصاویر بھی ری ٹوئٹ کی ہیں جن میں چاند کی تصویر کے یہ رائے ظاہر کی گئی ہے کہ اس کی ہیئت قمری مہینے کے پہلی تاریخ سے مختلف ہے اور چاند کی موٹائی بھی زیادہ نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے دعوی کیا تھا کہ  منگل 21 جولائی کو ذی الحج کا  چاند نظر آئے گا تاہم اس روز چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت ہونےو الے اجلاس میں منگل کو چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا  گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔