کیا یہ کار چوری کی ہے سیاہ فام فٹبالر پولیس کے بار بار روکنے سے پریشان

ہر کچھ دن بعد مجھے کہیں نہ کہیں پر پولیس روک کر پوچھتی ہے کہ کیا یہ کار چوری کی ہے؟ ڈینی روز


Sports Desk August 05, 2020
ہر کچھ دن بعد مجھے کہیں نہ کہیں پر پولیس روک کر پوچھتی ہے کہ کیا یہ کار چوری کی ہے؟ ڈینی روز ۔ فوٹو: فائل

انگلش پریمیئر کلب ٹوٹنہام ہاٹسپر کے سیاہ فام ڈیفینڈر ڈینی روز نے پولیس کی جانب سے نسلی امتیاز کا الزام عائد کردیا۔

ڈینی روز نے کہا کہ ہر کچھ دن بعد مجھے کہیں نہ کہیں پر پولیس روک کر پوچھتی ہے کہ کیا یہ کار چوری کی ہے؟ یہ کار کہاں سے خریدی، کیا تمھارے پاس اس کی ملکیت کا ثبوت ہے، مجھے 15 برس سے اس رویے کا سامنا ہے اور میں اس سے تنگ آچکا ہوں۔

مقبول خبریں