سرفرازکوپانی اور جوتے پہنچانے پر لگا دیا گیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 7 اگست 2020
سرفراز جوتے اٹھاکر لائے اور ساتھ پانی بھی لائے  فوٹو : ٹوئٹر

سرفراز جوتے اٹھاکر لائے اور ساتھ پانی بھی لائے فوٹو : ٹوئٹر

 لاہور:  جونیئرزکی موجودگی کے باوجودسابق کپتان سرفراز احمد کو پانی اور جوتے پہنچانے کے کام پر لگا دیا گیا۔

اولڈ ٹریفورڈ میں پاکستانی بیٹنگ کے دوران وکٹ کیپر بیٹسمین شان مسعود کیلیے جوتے اٹھاکر لائے اور ساتھ پانی بھی لائے، اس پر شائقین کو خاصی حیرت ہوئی، سوشل میڈیا پر بھی تذکرہ ہوتا رہا کہ ایک سینئر کرکٹر اور سابق کپتان کی عزت کا اتنا خیال تو رکھا جائے کہ ان کے بجائے ٹیم میں موجود جونیئرز کو پانی پلانے کی ذمہ داری سونپ دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔