ایم ایل ون منصوبہ، 5ہزار تجارتی مراکز کو5ماہ میں شفٹ ہونے کی ڈیڈ لائن

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 7 اگست 2020
مختلف مقامات پر تجارتی اور گھریلوعمارتوں کو گرایا جا ئیگا

مختلف مقامات پر تجارتی اور گھریلوعمارتوں کو گرایا جا ئیگا

پشاور تا کراچی ایم ایل ون لائن منصوبے کے پیش نظر5ہزار سے زائد تجارتی مراکز کو خالی کرنے کیلئے پانچ مہینے کی ڈیڈ لائن دیدی گئی۔

ہشتنگری ریلو ے پھاٹک ،فردوس ریلوے پھاٹک ، حاجی کیمپ ریلوے پھاٹک ، نوشہرہ ،خیر آباد ، اٹک ، سمیت مختلف مقامات پر تجارتی اور گھریلوعمارتوں کو گرایا جا ئیگا، جس کیلئے تاجرو ں سے پہلے ہی سٹامپ پیپر پر معاہدہ کیا گیا تھا، ایم ایل ون منصوبے کے پیش نظر دکانوں کو خالی کرنے کے نوٹسز تیار کرنے کاعمل ستمبر سے شروع کردیا جائیگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔