بھارت کے افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی  کے شواہدہیں، منیر اکرم

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 9 اگست 2020
بھارت کا دہشت گردی کا شکار ہونے کا ڈھونگ منافقانہ ہے، پاکستانی سفیر (فوٹو : فائل)

بھارت کا دہشت گردی کا شکار ہونے کا ڈھونگ منافقانہ ہے، پاکستانی سفیر (فوٹو : فائل)

اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سارے شواہد موجود ہیں جس سے یہ اشارہ ہوتا ہے کہ بھارت افغانستان کے ذریعے دہشت گردی کی سرپرستی پاکستان میں کررہا ہے۔

اقوم متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نیوز ویک رسالے میں ٹام او کونر کے ساتھ  انٹرویو میں کہا کہ ہمارے پاس شواہد موجود ہیں۔ ہم نے ثبوت پیش کیے اور ہم مزید شواہد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی کا شکار ہونے کا ڈھونگ منافقانہ ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ چین کیخلاف بھارت فوجی اتحاد سے پاکستان باخبر ہے بھارت کے ساتھ امریکا کے بڑھتے ہوئے فوجی تعلقات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی دشمن بننے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔