حنیف عباسی پنجاب اسپورٹس بورڈ کرپشن کیس میں17اگست کو نیب طلب

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 9 اگست 2020
نیب لاہور نے حنیف عباسی کو 20 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی ارسال کر دیا۔ فوٹو : فائل

نیب لاہور نے حنیف عباسی کو 20 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی ارسال کر دیا۔ فوٹو : فائل

لاہور: نیب لاہور نے مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما حنیف عباسی کو پنجاب اسپورٹس بورڈ کرپشن کیس میں 17اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ 

نیب لاہور نے حنیف عباسی کو پنجاب اسپورٹس بورڈ کرپشن کیس میں 17اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، نیب لاہور نے حنیف عباسی کو 20 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی ارسال کر دیا۔

واضح رہے کہ حنیف عباسی اور ذوالفقار گھمن کیخلاف پنجاب اسپورٹس بورڈ میں مبینہ الزامات پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔