سندھ حکومت نے ضیا الرحمن کو عہدہ چھوڑنے سے روک دیا

ایکسپریس رپورٹ  منگل 11 اگست 2020
پیپلز پارٹی کی قیادت مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کی سندھ میں تعیناتی برقرار رکھنا چاہتی ہے، ذرائع۔ فوٹو : فائل

پیپلز پارٹی کی قیادت مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کی سندھ میں تعیناتی برقرار رکھنا چاہتی ہے، ذرائع۔ فوٹو : فائل

کراچی: سندھ حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیا الرحمن کو عہدہ چھوڑنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق ضیا الرحمٰن کی ڈپٹی کمشنر سینٹرل تعیناتی کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا، سندھ حکومت نے انہیں ڈی سی کی حیثیت سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

وفاقی حکومت نے ضیا الرحمٰن کی خدمات دوبارہ خیبرپختونخوا حکومت کو دینے کا نوٹیفکیشن 27 جولائی کو جاری کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ضیا الرحمٰن وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے باوجود ڈی سی سینٹرل کراچی کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کی سندھ میں تعیناتی برقرار رکھنا چاہتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔