- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
بغیر امتحانات کے گریڈنگ /لاکھوں طلبا اے اور لیول کے نتائج جاری
کراچی: کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے 9 لاکھ سے زائد طلبہ کے امتحانات کے بغیر براہ راست گریڈنگ کے بعد جون 2020 سیریز کے “اے اور او لیول” کے امتحانی نتائج جاری کردیے ہیں۔
کورونا کی دنیا میں پھیلی وبا کے سبب کیمبرج کی حالیہ تاریخ میں یہ پہلی بار امتحانات کے انعقاد کے بغیر متوقع گریڈ predicted grade دیے گئے ہیں اور پاکستان میں پہلی بار گریڈنگ کیساتھ ساتھ “رینکنگ” بھی کی گئی ہے۔
دنیا بھر کے 139 ممالک کے 4 ہزار سے زائد تعلیمی اداروں کے جاری کیے گئے نتائج میں پاکستان کے 550 تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں جو نتائج جاری کیے گئے ہیں ان میں کیمبرج “او لیول، آئی جی سی ایس ای، کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اور اے لیول، آئی پی کیو، اے آئی سی ای اور آئی سی ای” 9 لاکھ 50 ہزار گریڈ جاری کیے گئے ہیں۔
کیمبرج کے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں اس سال مقبول مضامین انگریزی لینگویج، ریاضی اور طبعیات جبکہ کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول میں طبعیات، ریاضی اور کیمیا شامل ہیں۔
کیمبرج انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹیو کرسٹین اووز ڈین کے مطابق اس غیر معمولی صورتحال میں کیمبرج انٹرنیشنل نے غیر معمولی اقدامات کیے تاکہ دنیا بھر میں ہمارے کیمبرج کے طلبہ محفوظ رہ کر اپنی تعلیم بھی جاری رکھ سکیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں مارچ کے آخری ہفتے کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایکزامینیشن نے امتحانات ملتوی کرتے ہوئے برائے راست گریڈنگ کا اعلان کیا تھا اور حتمی گریڈنگ کے لیے اسکولوں سے طلبہ کی کارکردگی کی بنیاد پر purpose یا predicted grading کرائی گئی تھی جس کی بنیاد پر نتائج جاری کیے گئے ہیں جبکہ رینکنگ متعارف کراتے ہوئے ہر مضمون کے ہر گریڈ میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم مارکس کی بنیاد پر رینکنگ کی گئی ہے گریڈ اے اسٹار سے لے کر گریڈ ای تک مضامین میں رینکنگ کی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔