انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ناکامی ہضم کرنا مشکل ہے، وقار یونس

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 12 اگست 2020
کرکٹ میں ایسا ہوجاتا ہے کہ کبھی آپ کا دن نہیں ہوتا، قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کی گفتگو(فوٹو:فائل)

کرکٹ میں ایسا ہوجاتا ہے کہ کبھی آپ کا دن نہیں ہوتا، قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کی گفتگو(فوٹو:فائل)

اولڈ ٹریفورڈ: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست ہضم کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیریز میں کم بیک کرنے کیلیے پر عزم ہیں، ساڑھے 3 دن حاوی رہے، بیشتر سیشنز میں اچھا کھیلے۔ ایک دو سیشنز خراب گئے۔ میچ کے چوتھے اور آخری روز انگلینڈ کشتیاں جلاکر کھیلا۔ قسمت نے بھی ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ بولنگ یا بیٹنگ میں خرابی کو ذمے دار ٹھہرانا درست نہیں۔ ہر شعبے میں تھوڑی بہت غلطیاں ہوئیں شکست کا کوئی ایک شعبہ نہیں، ہم سب ذمے دار ہیں۔

یہ بھی خبر بھی پڑھیے: اظہر علی کا کپتانی کو ہار کی وجہ تسلیم کرنے سے انکار

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے 5 بلے باز آﺅٹ کرنے کے بعد ریلیکس نہیں ہوئے، ہمارا پلان 10 وکٹیں لینا تھا، اس کے سوا کوئی حکمت عملی ہو ہی نہیں سکتی۔ چھٹی وکٹ کے لیے شراکت نہیں توڑ سکے۔کرکٹ میں ایسا ہوجاتا ہے کہ کبھی آپ کا دن نہیں ہوتا۔ ٹیم میں کم بیک کی صلاحیت ہے، پلیئرز فٹ اور تیار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔