ن لیگ کی تشکیل جھوٹ اور دھوکا دہی کی بنیاد پر ہوئی فواد چوہدری

(ن) لیگ کے حمایتی دن رات بتاتے تھے کہ نواز شریف کتنے بیمار ہیں، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی


ویب ڈیسک August 23, 2020
مسلم لیگ (ن) کے حمایتی بتاتے تھے کہ نواز شریف کو نہ بھیجا گیا تو ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو گا، وفاقی وزیر فوٹو: فائل

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) تشکیل جھوٹ اور دھوکا دہی کی بنیاد پر ہوئی۔

اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لیڈرز اور میڈیا میں ان کے حمایتی دن رات بتاتے تھے کہ نواز شریف کتنے بیمار ہیں اور اگر انہیں بیرون ملک نہ بھیجا گیا تو کس طرح ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب یہ حضرات کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کو حکومت نے خود بھیجا تھا، ہم کیسے بلوائیں، یہی وہ دھوکا دہی اور جھوٹ ہے جس کی بنیاد پر (ن) لیگ کی تشکیل ہوئی۔

مقبول خبریں