جاپانی کمپنی کا فضا میں اُڑنے والی کار کا کامیاب تجربہ

کار کی تیاری کا عمل 8 سال سے جاری تھا اور 2023 میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی


ویب ڈیسک August 31, 2020
اس کار میں 30 فٹ کی بلندی پر 30 منٹ تک پرواز کرنے کی صلاحیت ہوگی، فوٹو : اسکائے ڈرائیو

جاپان میں سڑک پر دوڑنے کے ساتھ ساتھ چھوٹی پرواز کرنے والی کار تیار کر لی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی کمپنی'' اسکائے ڈرائیو'' نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے چھوٹی پرواز کے لیے اڑنے والی کار کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ کمپنی نے کار اُڑانے کی ویڈیو بھی وائرل کی جس میں ایک نشست والی کار کو اُڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Flying car 1

مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ہیلی کاپٹر نما کار 5 فٹ کی بلندی پر کم رفتار کے ساتھ فضا میں اُڑ رہی ہے جب کہ اس میں بیٹھنے کے لیے صرف ایک شخص کی گنجائش ہے۔ کار کے فرنٹ پر چھوٹے پر بھی لگے ہوئے ہیں۔

Flying car 2

یہ کار معروف کار ساز کمپنی ٹویوٹا کی معاونت سے تیار کی گئی ہے جو مسلسل 30 منٹ تک 30 فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کار کی تیاری میں گزشتہ 8 برس سے مصروف کمپنی نے کامیاب پرواز کے اس کار کی مارکیٹ میں دستیابی کے لیے 2023 کا وقت دیا ہے۔



اُڑنے والی کار کا یہ پہلا کامیاب تجربہ نہیں، محض چار رو قبل ہی امریکی فضائیہ نے بھی اپنی ہی تیار کردہ کار کو اڑانے کا کامیاب ابتدائی تجربہ کیا تھا۔

 

مقبول خبریں