زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر تنزلی کا شکار

ویب ڈیسک  جمعـء 4 ستمبر 2020
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 27 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر20 پیسے  کم ہوئی۔(فوٹو، فائل)

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 27 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر20 پیسے کم ہوئی۔(فوٹو، فائل)

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 27 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر20 پیسے  کم ہوئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جمعہ کے روز ایک بار پھر زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا اور ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 166 روپے سے نیچے آگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 27 پیسے کی کمی سے 165 روپے 76 پیسے پر بند ہوئی، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 166 روپے 30 پیسے پر بند ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔