اسلام آباد ہائیکورٹ کا نواز شریف کو پیش ہونے کے لیے ایک اور موقع

ویب ڈیسک  جمعـء 11 ستمبر 2020
وفاقی حکومت کے مطابق نواز شریف کاعلاج ہی نہیں ہوا جس کی تصدیق ہوسکے، عدالتی حکم نامہ۔ فوٹو:فائل

وفاقی حکومت کے مطابق نواز شریف کاعلاج ہی نہیں ہوا جس کی تصدیق ہوسکے، عدالتی حکم نامہ۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو پیش ہونے کا ایک اور موقع دے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 15 ستمبر تک عدالت میں پیش ہونے کے لیے ایک بار پھر موقع دیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ ریلیف کے لیے اشتہاری ملزم کے پاس عدالت پیشی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، نوازشریف کے وکیل کو گزارشات پیش کرنے کا ایک موقع دے رہے ہیں، وہ بتائیں کیسے اشتہاری شخص کو ریلیف کے لیے عدالت سن سکتی ہے ؟۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اشتہاری ہونے کے بعد نواز شریف کی درخواستیں کیسے سنی جاسکتی ہیں ؟ خواجہ حارث کے مطابق نواز شریف کسی اسپتال میں زیرعلاج نہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق وفاقی حکومت نے ان کے علاج کی تصدیق نہیں کرائی، کیوں کہ وفاقی حکومت کے مطابق نواز شریف کاعلاج ہی نہیں ہوا جس کی تصدیق ہوسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔