- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
حویلیاں طیارے حادثے میں جاں بحق دونوں پائلٹس کے لائسنس جعلی ہونے کا الزام
اسلام آباد: پائلٹس کی لائسنس کی تحقیقات میں حویلیاں طیارے حادثے میں جاں بحق دونوں پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیے گئے۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مصطفی نواز کھوکھر کی زیر صدارت ہوا، جس میں سول ایوی ایشن، پالپا اور پی آئی اے حکام نے شرکت کی۔
سیکریٹری سول ایوی ایشن نے پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے پر کمیٹی کو بریفنگ دی اور بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پائلٹس کی ڈگریوں کی چھان بین کی گئی، جعلی لائسنس سے متعلق فارنزک آڈٹ مکمل کرلیا گیا ہے، تحقیقات کےدوران پائلٹس کو ذاتی حیثیت میں بھی طلب کیا گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: حویلیاں حادثہ؛ پاورٹربائن کی بروقت مرمت نہ ہوناوجہ قرار
اجلاس میں حویلیاں طیارے حادثے میں جاں بحق دونوں پائلٹس کے لائسنس بھی جعلی ہونے کا انکشاف ہوا۔ پالپا نمائندوں نے کمیٹی کو بتایا کہ پائلٹس لائسنس کی فرانزک تحقیقات میں حویلیاں حادثے میں شہید ہونے والے دونوں پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیئے گئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عملے کے اراکین کی قبر کشائی کا فیصلہ
کیپٹن وقاص نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ حویلیاں لائسنس میں شہید پائلٹس کے ناموں کی فہرست میں موجودگی افسوس ناک ہے، تحقیقاتی رپورٹ سے قبل اس طرح ان کا نام شامل کرنامناسب نہیں، حویلیاں طیارہ حادثہ تکنیکی نوعیت کا تھا۔
کیپٹن وقاص کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں 141 پائلٹس کے لائسنسز کو جعلی قرار دے دیا گیا، ان میں سے جن 15 پائلٹس کے لائسنس کو جعلی قرار دیا گیا وہ کب کے ریٹائر ہو چکے ہیں، جبکہ 20 پائلٹس کبھی پی آئی اے کا حصہ رہے ہی نہیں، 25 لوگوں کو غلط معلومات کے مطابق گراؤنڈ کردیا گیا، 45 پائلٹس وہ تھے جن کے لائسنس کو امتحان کی تاریخ سے متعلق غلط فہمی کی بنیاد پر جعلی قرار دیا گیا۔
تحقیقات میں پائلٹس کا موقف نہ سننے پر کمیٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیران کن بات ہے کہ پائلٹس کو سنا تک نہیں گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مسافرطیارہ گرکر تباہ، جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق
کمیٹی نے پائلٹس کے مشکوک لائسنس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ طلب کیں تو ڈی جی سول ایوی ایشن نے تحقیقاتی رپورٹ کمیٹی کو پیش کرنے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹس لائسنس کی تحقیقاتی رپورٹ تاحال کسی سطح پر پیش نہیں کی گئی۔
چیئرمین کمیٹی نے پوچھا کہ لائسنس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پبلک کیوں نہیں کی جا رہی؟۔ جس پر سیکرٹری ایوی ایشن نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے سے سوشل میڈیا پر نیا تنازعہ کھڑا ہوجاتا ہے۔
یاد رہے کہ دسمبر 2016 میں پی آئی اے کا طیارہ چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار تمام 48 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔